قومی راجدھانی دلی میں موٹر گاڑیوں کے جفت طاق فارمولے کی وجہ سے پارلیمنٹ کی کارروائی میں شرکت کرنے میں ہونے والی پریشانیوں کا معاملہ ممبران پارلیمنٹ نے آج راجیہ سبھا میں اٹھایا اور سبھی نے ممبران پارلیمنٹ کو اس اسکیم سے مستثنی ٰکئے جانے کا مطالبہ
کیا۔
لنچ کے وقفے کے بعد جب راجیہ سبھا کی کارروائی شروع ہوئی تو سماج وادی پارٹی کے نریش اگروال نے نظم و نسق کا معاملہ قرار دیتے ہوئے یہ معاملہ اٹھایا۔
ان کا کہنا تھا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے سرخیوں میں رہنے کے لئے جفت ، طاق کا معاملہ شروع کیا ہے۔